گزشتہ10 ماہ میں سب سے زیادہ اموات۔ہزاروں نئے کیسز رپورٹ

Apr 13, 2021 | 11:01:AM
 گزشتہ10 ماہ میں سب سے زیادہ اموات۔ہزاروں نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا وائرس سے  مزید 118 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 619 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 29 ہزار 920 ہوگئی جبکہ 4318 نئے مریض بھی سامنے آگئے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 318 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 52 ہزار 974، سندھ میں 2 لاکھ 69 ہزار 474، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 275، بلوچستان میں 20 ہزار 397، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 130، اسلام آباد میں 66 ہزار 983 جبکہ آزاد کشمیر میں 14 ہزار 687 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 8 لاکھ 29 ہزار 994 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 520 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 38 ہزار 267 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 198 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا  وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار 619 ہوگئی۔ پنجاب میں 7 ہزار 62، سندھ میں 4 ہزار 530، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 683، اسلام آباد میں 617، بلوچستان میں 217، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 407 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیںعمران خان نے بجلی کی قیمت بڑھانے سے منع کردیا: تابش گوہر