(24نیوز) کورونا وائرس سے مزید 118 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 619 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 29 ہزار 920 ہوگئی جبکہ 4318 نئے مریض بھی سامنے آگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 318 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 52 ہزار 974، سندھ میں 2 لاکھ 69 ہزار 474، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 275، بلوچستان میں 20 ہزار 397، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 130، اسلام آباد میں 66 ہزار 983 جبکہ آزاد کشمیر میں 14 ہزار 687 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 8 لاکھ 29 ہزار 994 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 520 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 38 ہزار 267 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 198 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار 619 ہوگئی۔ پنجاب میں 7 ہزار 62، سندھ میں 4 ہزار 530، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 683، اسلام آباد میں 617، بلوچستان میں 217، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 407 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے بجلی کی قیمت بڑھانے سے منع کردیا: تابش گوہر