جنوبی وزیرستان۔ سکیورٹی فورسز کا آپریشن۔ دہشتگرد پیر عرف اسد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد پیر عرف اسد مارا گیا۔ دہشتگرد کمانڈر 2006 سے کالعدم تنظیم کا سرگرم رکن تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد پیر عرف اسد ہلاک ہوگیا۔ دہشتگرد 2006 میں بیت اللہ محسود گروپ میں شامل ہوا، دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے خلاف کئی کاروائیوں میں ملوث تھا۔ دہشتگرد کمانڈر حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد اسد شہریار گروپ میں شامل ہو گیا تھا۔
دوسری جانب کراچی میں سی ٹی ڈی سندھ کی رینجرز انٹیلی جنس کے ہمراہ مشترکہ کارروائی میں کالعدم قوم پرست تنظیم کے 2دہشت گرد گرفتار کرلئے ۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کاکہنا ہے کہ طارق روڈ قریب موٹر سائیکل سے بم برآمدگی کے بعد آپریشنز کئے گئے۔ دہشت گرد جاوید بم بنانے کا ماہر ہے ۔موٹر سائیکل میں نصب بم اور کلفٹن چائنہ ٹاؤن میں چینی باشندے کی گاڑی پر چھپائے گئے بم میں مماثلت ہے۔آئندہ دو تین روز میں اس گروہ کا قلعہ قمع کر دیں گے۔ڈی آئی نے کاکہنا ہے کہ ملزموں کے اہداف میں قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے اہلکاروں کے علاوہ چینی باشندوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانا شامل تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: گزشتہ10 ماہ میں سب سے زیادہ اموات۔ہزاروں نئے کیسز رپورٹ