ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ایک دوسرے کو ’’خدا حافظ ‘‘کہہ دیا ؟

Apr 13, 2021 | 11:21:AM

(24نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کو خدا حافظ کہا  جس کے جواب میں سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات ناصرحسین شاہ نےبھی  اللہ حافظ کہہ دیا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے شوکاز نوٹس پر معافی مانگنے کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا  معافی کس بات کی؟ مضحکہ خیزباتیں نہ کریں، بلاول کو ذمہ داری سے بات کرنی چاہیے، تماشہ نہ لگائیں، بلاول نے جوباتیں کی ہیں اس سے اعتماد بحال نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوپی ڈی ایم میں رہنا ہے تواپنا اعتماد بحال کرے، میرا خط پھاڑکرپھینکا گیا ہے تومیرا جواب بھی ہے خدا حافظ۔انہوں نے کہا کہ جو جماعت اپنی زبان سے پھر جائے وہ پی ڈی ایم میں نہیں رہ سکتی، پیپلز پارٹی ہمیں وضاحت دیتی اور اپنی مجبوری بتاتی کہ اسے کرسی چاہیے تھی۔

صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ  ردعمل دیتے ہوئے کہا  کہ  شاہد خاقان عباسی کو بھی ہماری طرف سے اللہ حافظ۔عبدالغفورحیدری اورشاہد خاقان عباسی تو وفاقی حکومت اورپنجاب حکومت کو وقت دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی کسی کی ذیلی تنظیم نہیں ہے۔ناصرشاہ کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت کوگھربھیجنے میں ہم سب کا ساتھ رہنا ضروری ہے۔

مزیدخبریں