کورونا کیسز بڑھنے پر لاک ڈاؤن میں توسیع ،نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کورونا کیسز بڑھنے پر پنجاب میں عائد سمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع کر دی گئی۔پابندیاں26 اپریل تک برقرار رہیں گی۔نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن26 اپریل تک نافذ العمل رہے گا۔8 فیصد سے زائد مثبت شرح والے شہروں میں تمام تقریبات اور ان ڈور کھانوں پر مکمل پابندی ہوگی۔8 فیصد سے زائد مثبت شرح والے شہروں میں مزار بھی بند رہیں گے۔میڈیکل سٹورز، لیبارٹریاں، ہسپتال، کلینکس24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔اسی طرح ملک شاپس،گوشت کی دکانیں،بیکریاں،گراسری سٹورز کو بھی اجازت ہوگی۔جنرل سٹورز، آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی شاپس، تنور،پیٹرول پمپ بھی کھلے رہیں گے۔
سیکرٹری پرائمری ہیلتھ سارہ اسلم کے مطابق پنجاب بھرمیں سینما ہالز اور تھیٹر مکمل طور پر بند رہیں گے۔انٹرسٹی ٹرانسپورٹ50 فیصدگنجائش کیساتھ آفر کر سکے گی۔ٹرین سروس70 فیصد مسافروں کیساتھ جاری رہے گی۔ تمام تفریحی مقامات مکمل طورپر بند رہیں گے۔صوبہ بھر میں تمام کاروباری مراکز شام 6بجے بند ہونگے۔ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوگی۔تمام تفریحی مقامات مکمل طورپر بند رہیں گے۔