رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو توہین عدالت کانوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سپریم کورٹ نے وکلا کےچیمبرزگرائے جانےکی نظرثانی درخواستوں پرسماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ رجسٹرار ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کو سنجیدہ نہیں لیا اور احکامات پر عملدرآمد جونیئر افسروں پر چھوڑ دیا۔سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کو توہین عدالت کانوٹس جاری کردیا۔
وکلا کےچیمبرزگرائے جانےکی نظرثانی درخواستوں پرسماعت میں رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو7 روز میں جواب جمع کرانےکاحکم دےدیا۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ رجسٹرار عدالتی فیصلے پر عملدرآمد میں ناکام رہے،کیوں نہ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو معطل کر دیں؟چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کا دماغ خراب ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ غیرقانونی جگہ پر قائم عدالتیں گرادی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عید کے بعد تمام پاکستانیوں کے لئے ویکسینیشن کھول دیں گے: اسد عمر