بھارتی سپریم کورٹ کے44 ملازمین کو کورونا، ججز نے گھر سے کام کیا

Apr 13, 2021 | 13:37:PM
بھارتی سپریم کورٹ کے44 ملازمین کو کورونا، ججز نے گھر سے کام کیا
کیپشن: بھارتی سپریم کورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی سپریم کورٹ کے لگ بھگ 44 ملازمین کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے جس کی وجہ سے ججز نے اپنے بنگلوں سے کام کرنا شروع کر دیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں گزشتہ روز کیسز کی سماعت ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوئی۔ میڈیا میں سپریم کورٹ کے لگ بھگ 50 فیصد سٹاف کو کورونا ہونے کی خبریں آئی تھیں لیکن سپریم کورٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتہ میں صرف 44 ملازمین کو کورونا ہوا ہے جبکہ سپریم کورٹ میں کام کرنے والے سٹاف کی تعداد لگ بھگ 3 ہزار ہے۔ بعض ججز سپریم کورٹ آرہے ہیں اور بعض اپنے بنگلوں سے کام کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عید کے بعد تمام پاکستانیوں کے لئے ویکسینیشن کھول دیں گے:  اسد عمر