پیپلزپارٹی نے استعفے دے دئیے !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پیپلز پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو خدا حافظ کہتے ہوئے اسٹیئرنگ کمیٹی کے تمام عہدوں سے استعفے دے دئیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سینئر نائب صدر راجہ پرویز اشرف، نائب صدر شیری رحمان، ڈپٹی سیکرٹری جنرل قمرالزمان کائرہ اپنے اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہوگئے ہیں۔سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کے ذریعے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تمام استعفے پہنچا دئیے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے استعفوں کی تحریری منظوری دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حالات کشیدہ۔۔ لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری