نوازشریف اور مریم نواز کی اپیلیں مقرر کرنے کی درخواستیں نمٹا دی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آبادہائیکورٹ نےسابق وزیراعظم نواز شریف اور صاحبزادی مریم نواز کی اپیلیں مقرر کرنے کی درخواستیں نمٹا دیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف اور مریم نواز کی اپیلیں مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ نواز شریف تو مفرور ہیں، نیب معاونت کرے، انکی دونوں اپیلوں کو کیسے چلانا ہے۔نواز شریف کا کوئی نمائندہ مقرر کرنا ہے، نیب عدالت کی معاونت کرے،تمام اپیلیں سنی تو اکٹھی ہی جائیں گی، الگ نہیں کر سکتے۔
پراسیکیوٹر نیب کا کہا تھا کہ نواز شریف، مریم نواز، کپٹن (ر )صفدر اور نیب کی کل چھ اپیلیں ہائیکورٹ میں دائر ہیں۔سپیشل پراسیکیوٹر نیب جہانزیب بھروانہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر میں بھی کورونا کی علامات ہیں۔کورونا علامات کے باعث دونوں عدالت کے سامنے پیش نہیں ہو سکے۔بعد ازاں عدالت نے ہدایت دی کہ رجسٹرار آفس کورونا کے دوران ہائیکورٹ کی پالیسی کے مطابق اپیلیں مقرر کرے۔