پیپلز پارٹی کی علیحدگی سے پی ڈی ایم اپنی موت آپ مر گئی،فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی علیحدگی سے پی ڈی ایم اپنی موت آپ مر گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ اب انتخابی اصلاحات پر بات کریں، پی ٹی آئی حکومت نے ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔پیپلز پارٹی سے علیحدگی کے بعد پی ڈی ایم خودبخود ختم ہو گئی ہے ۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اپوزیشن احتجاج اور استعفوں سے باہر نکلے اور اصلاحات کے ایجنڈے پر آ ئیں ۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری اور شبلی فراز کی اسد قیصر سے ملاقات ،وزیراعظم کی جانب سے انتخابی اصلاحات کیلئے لکھے گئے خط پر تبادلہ خیال