(24 نیوز)بھارت میں تین زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا بھر پور احتجاج جاری ہے۔ بھارتی کسانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امریکا میں بھی ان کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔ بھارتی دارالحکومت دلی میں دھرنے میں شریک مزید 2افراد جان کی بازی ہار گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں بھارتی کسانوں کے حق میں بڑا مظاہرہ کیا گیا، سان فرانسسکو شہر میں ہونے والے احتجاج میں امریکیوں شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف اور کسانوں کے حق میں نعرے لگائے۔ ادھر بھارتی دارالحکومت دلی دھرنوں میں شریک مزید 2افراد زندگی کی بازی ہار گئے، بھارت میں 139 روز سے جاری احتجاج میں اب تک 352 کسان جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ مانسہرہ سے گرفتار