جہانگیر ترین گروپ کا عمران خان کو خط ۔۔ وقت مانگ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جہانگیر ترین کے معاملے کی تحقیقات کیلئے غیر جانبدار تحقیقاتی ٹیم بنانے کےلئےجہانگیر ترین گروپ نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔ خط وزیراعظم ہاوس پہنچا دیا گیا ۔
ارکان اسمبلی نے خط میں موقف اختیار کیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جہانگیر ترین کے نام اور ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، مخالفین ایک منصوبے کے تحت جہانگیر ترین کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں،جہانگیر ترین کے مخالفین وزیر اعظم کو بھی ایشوز پر گمراہ کررہے ہیں،ہم کسی تحقیقات کے خلاف نہیں بلکہ شفاف ٹرائل کر مطالبہ کررہے ہیں۔جہانگیر ترین گروپ نے حقائق سے آگاہ کرنے کے کیلئے وزیر اعظم سے وقت مانگ لیا۔ خط پر ایم این ایز راجہ ریاض ، خواجہ شیراز ، سید سمیع الحسن گیلانی ، ریاض مزاری ، مبین عالم اعوان اور جاوید ورائچ اور19 ارکان صوبائی کے بھی دستخط موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے عمر اکمل کی درخواست مسترد کر دی