وہ وقت دور نہیں جب معیشت تباہ کرنیوالوں کا احتساب ہو گا،شاہد خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نام نہاد احتساب سب کے سامنے ہے کیس میں کوئی بات نہیں،یہ تماشا بھی لگا رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب جھوٹ بولنے اور ملک کی معیشت تباہ کرنے والوں کا احتساب ہو گا۔ کیا پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مردم شماری تھا جو ایک بار پھر اربوں روپے لگائیں گے،وزیراعظم ہر دوسرے روز تقریر کرتا ہے،ایک بات واضح ہے کہ 2018 کا انتخاب چوری ہوا۔ان عدالتوں میں نہ احتساب ہے نہ انصاف ہےآج احتساب کا واحد مقصد انکے جرموں پر پردہ پوشی ہے،
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ملک میں کرپشن نیب کو نظر آتی ہے نہ کسی اور کو،چینی میں 600 ارب روپیہ چوری کیا جا چکا لیکن کسی کو پتہ نہیں چل رہا کس نےکیا کیا۔انہوں نے کہا نیب کا اپنا پیسہ بھی کوئی کھا گیا اسکا بھی پتہ نہیں چلا،مہنگائی بڑھ گئی، بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے،2018 کا الیکشن چوری ہوا،ہائی برڈ حکومت ناکام ہو چکی ہے،وہ وقت دور نہیں جب احتساب کرنیوالوں کا احتساب ہوگا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو جماعت اتحادی کا اعتماد کھو بیٹھے پھر شمولیت کا کوئی امکان نہیں،ان کا اپنا راستہ ہے پی ڈی ایم کا اپنا راستہ ہے۔ہمارا مقصد نظام کی تبدیلی ہے،تحریک لبیک کے احتجاج کے معاملے پر حکومت سے پوچھا جائے،فیصلے سیلیکٹو ہوتے ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسی کے فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے سے متعلق سوال پر جواب بلیک میل کرکے نواز شریف کو سزا دلوا دینی ہے، لیکن سپریم کورٹ کے حکم پر کبھی عمل نہیں کیا جاتا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان مخالفت تقریر، جاوید لطیف کیخلاف مقدمہ درج کرنیکی درخواست جمع