(24نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے دوہرے قتل کے الزام میں سزا پانے والے مجرم کی بریت کی اپیل مسترد کردی
تفصیلات کے مطابق جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل دو رکنی بینچ نے دوہرے قتل کا الزام سے متعلق پھانسی کی سزا پانے والے مجرم کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا گیا۔ عدالت نے مجرم نوید اقبال کی بریت سے متعلق اپیل مسترد کردی۔ عدالت نے پھانسی کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔
واضح رہے استغاثہ کے مطابق مجرم نوید اقبال کو دہرے قتل میں سزا سنائی گئی تھی۔ مجرم نے محلے میں جھگڑے پر وسیم اور اس کی اہلیہ انیقہ کو قتل کیا تھا۔ خیال رہے قتل کا واقعہ 2013 میں رونما ہوا، مقدمہ تیموریہ تھانے میں درج کیا گیا۔ ٹرائل کورٹ نے 2019 میں مجرم کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی تھی۔ مجرم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے وسیم اور اس کی اہلیہ کو قتل کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم نے اپنی ہی کرکٹ کمیٹی پر انگلی اٹھا دی