حکومت نے’’ بند‘‘ راستے کھلوانے کیلئے بڑافیصلہ کرلیا۔۔۔

Apr 13, 2021 | 16:05:PM
 حکومت نے’’ بند‘‘ راستے کھلوانے کیلئے بڑافیصلہ کرلیا۔۔۔
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی حکومت نے ملک کے مختلف شہروں میں بند راستے کھلوانے کے لئے تمام اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مذہبی تنظیم کی جانب سے جاری مظاہروں کے باعث جہاں حالات خراب ہوں گے وہاں 24گھنٹے کے لئے موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہو گی۔

شیخ رشید کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور، چیف کمشنر اور آئی جی نے شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں مذہبی جماعت کے احتجاج سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیںملک کے بڑے شہروں میں دھرنے۔۔پنجاب میں پیراملٹری فورسز طلب