کابینہ اجلاس کے بعدآرمی چیف کی وزیر اعظم سے اہم ملاقات۔۔امن وامان کی صورتحال پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس کے بعدوزیر اعظم ہاﺅس میں بڑی بیٹھک۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض نے وزیر اعظم ہاﺅس میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق اعلیٰ عسکری قیادت اور وزیر اعظم سے ملاقات میں ملکی سیاسی ،معاشی صورتحال اور امن و امان پر گفتگو، ذرائع ملاقات میں ملکی سکیورٹی صورتحال اورامن امان کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں دیگر اہم امور کے ساتھ ساتھ پیرسے جاری ایک مذہبی تنظیم کے احتجاج اورسڑکوں کی بندش پر تفصیلی غور کیا گیا۔قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہواجس میں مختلف شہروں میں بند راستے کھلوانے کے لئے تمام اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق مذہبی تنظیم کی جانب سے جاری مظاہروں کے باعث جہاں حالات خراب ہوں گے وہاں 24گھنٹے کے لئے موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہو گی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور، چیف کمشنر اور آئی جی نے شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں مذہبی جماعت کے احتجاج سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔سپریم کورٹ: نظرثانی درخواستوں پر سماعت، جسٹس فائز عیسیٰ اور انکی اہلیہ کے دلائل