(24 نیوز)وزیرخزانہ حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے روشن ڈیجیٹل سکیم شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ حماد اظہر سے سعودیہ میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر کی ملاقات ۔ملاقات کے دوران وزیرخزانہ حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں ۔پاکستانی عوام کے دلوں میں مقدس مقامات کی بے پناہ عزت ہے۔
حماد اظہر نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی ملازمین کی گراں قدر خدمات ہیں ۔حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے روشن ڈیجیٹل سکیم شروع کی ہے۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تجارتی تعلقات میں بے پناہ مواقع ہیں ۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبرنے کہا کہ دو طرفہ سرمایہ کاری میں اضافے کےلئے بھرپور کوشش کی جائے۔
واضح رہے کہ رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگاجبکہ محکمہ موسمیات نے چاند کے واضح امکانات کی نوید سنا دی ہے۔ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ اور ایک ہی دن عید منائیں گے۔مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی سمیت تمام علما نے بھائی چارے کی فضا قائم کی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند کل صبح 7 بجکر 32 منٹ پر پیدا ہوچکا ہے۔ آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، آج شام بیشتر علاقوں میں مطلع صاف یا جزوی ابرآلود رہنے کا بھی امکان ہے۔پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں :کابینہ اجلاس کے بعدآرمی چیف کی وزیر اعظم سے اہم ملاقات۔۔امن وامان کی صورتحال پر غور