پشاور: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

Apr 13, 2021 | 18:18:PM
پشاور: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے،اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کررہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہورہا ہے ،اجلاس میں مفتی مفضل جمیل رضوی درگی، مولانا قاری مہر اللہ بلوچستان، ڈاکٹر حسین اکبر لاہور، محمد حسن زکریا کراچی، حبیب اللہ چشتی بلوچستان بھی شریک ہیں،17 سال بعد پشاور میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہو رہا ہے، اجلاس میں ملک بھر سے شہادتیں موصول کی جائے گی۔
مفتی عتیق اللہ کاکہناہے کہ امید ہے آج چند نظر آجائے گی، ملک بھر سے شہادتوں کا انتظار کرینگے ،انہوں نے کہاکہ دیر،گوارد اور ملک کے دیگر اضلاع میں موسم صاف ہے وہاں چاند نظر آجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تیاری کرلیں ۔۔بارشو ں کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہونیکا امکان