(24 نیوز)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری کاکہناہے کہ ایس او پیز پر عمل نہ ہواتو کورونا تیزی سے پھیل سکتا ہے ،اس ہفتے صورتحال بہتر نہ ہوئی تو عیدشاپنگ سے کورونا میں تیزی آئے گی ،کورونا کو دو ہفتے میں نیچے نہ لاسکے تو صورتحال مزید خراب ہوگی ۔
وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فوادچودھری نے کہاکہ کابینہ کی سمریز اورقانونی مواد پر سالانہ 51 کروڑ روپے خرچ ہوتے تھے ،کابینہ کی سمریز اورقانونی موادکوڈیجیٹلائزکردیاگیا ہے،اس حوالے سے ارکان کو آئندہ ہفتے سے ٹیبلٹ دے دیا جائے گاجس سے کابینہ پیپرلیس ہو گی ،ان کاکہناہے کہ ڈیجیٹلائزیشن کے اس اقدام سے 51 کروڑ روپے کی بچت ہو گی ۔
وفاقی وزیر نے کجہاکہ کابینہ اجلاس میں اسد عمر نے کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی ،ایس او پیز پر عمل نہ ہواتو کورونا تیزی سے پھیل سکتا ہے ،اس ہفتے صورتحال بہتر نہ ہوئی تو عیدشاپنگ سے کورونا میں تیزی آئے گی ،ان کاکہناتھا کہ کورونا کو دو ہفتے میں نیچے نہ لاسکے تو صورتحال مزید خراب ہوگی ،سندھ اور بلوچستان کورونا سے مزید متاثر ہوں گے ۔
فوادچودھری نے کہاکہ کورونا ویکسین کی درآمد پر حکومت نے پوری توجہ رکھی ہوئی ہے ،بندرگاہوں پر پورٹ چارجز میں کمی سے متعلق بھی بات چیت ہوئی ،لاہور میں آبادی سے متعلق دو نئے منصوبے لا رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: قانون کی بالادستی پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب