چین کی پاکستان پر مہر بانیاں۔۔کورونا ویکسین کی مزید 5 لاکھ خوراکیں مفت دے گا

Apr 13, 2021 | 20:16:PM
چین کی پاکستان پر مہر بانیاں۔۔کورونا ویکسین کی مزید 5 لاکھ خوراکیں مفت دے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)چین پاکستان کو کورونا ویکسین  سائینو فارم کی مزید 5 لاکھ خوراکیں عطیہ کرے گا ۔
ذرائع کے مطابق   چین سے کورونا ویکسین کی یہ خوراکیں رواں ماہ ملنے کی توقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ چین سے خریدی گئی ویکسین بھی پاکستان پہنچے گی۔
وزارت خارجہ نے اس حوالے سے وزارط صحت کوآ گاہ کر دیا۔واضح رہے کہ چین اب تک ویکسین کی 15لاکھ خوراکیں فراہم کر چکا ہے۔
ادھر بھارت نے روسی کمپنی کی تیار کردہ کورونا ویکسین اسپٹنک وی کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 61 ہزار نئے کورونا کیسز سامنے آئے۔ یہ مسلسل ساتواں دن تھا جب وہاں یومیہ نئے کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے زائد رہی۔ بھارت امریکا کے بعد کورونا سے دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔پیپلز پارٹی اور اے این پی استعفوں کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ فضل الرحمان