”باپ پارٹی“کوپیپلزپارٹی کا”باپ“ قراردےکر گالی دی گئی، حافظ حسین احمد

Apr 13, 2021 | 20:57:PM
”باپ پارٹی“کوپیپلزپارٹی کا”باپ“ قراردےکر گالی دی گئی، حافظ حسین احمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سابق رہنما حافظ حسین احمد کاکہناہے کہ ”باپ پارٹی“کوپیپلزپارٹی کا”باپ“ قراردے کر گالی دی گئی۔
جے یو آئی کے سابق رہنما نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کو دیوار سے لگانے کی سازش کی گئی،شاہدخاقان عباسی کے شوکازنوٹس نے سارامنصوبہ خاک میں ملادیا ،ان کاکہناتھا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف حربے ان کے اپنے گلے پڑ گئے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم میدان میں رہے گی، پی ڈی ایم کی تحریک اور اس کے آگے بڑھنے کی رفتار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، اپنے دوستوں کو واپس لانے کے لئے ہم نے ان کا انتظار کیا، اب بھی کریں گے۔پیپلز پارٹی کی طرف سے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) سے ووٹ لینے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہی نہیں تھی کہ وہ 'باپ‘ کو ’باپ‘ بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: رنگ روڈ پر سفر کرنے والوں کے لئے بڑی خبر