مذہبی تنظیم کے سربراہ کیخلاف مقدمہ درج

Apr 13, 2021 | 21:42:PM
مذہبی تنظیم کے سربراہ کیخلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹائون میں مذہبی جماعت کے سربراہ سمیت دیگر رہنمائوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق مذہبی تنظیم کے سربراہ ودیگر رہنمائوں کے خلاف  مقدمہ قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں مذہبی تنظیم کے سربراہ اور دیگر دو اہم رہنماﺅں کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ پولیس افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں مظاہرین کے پتھرائو سے پولیس کانسٹیبل افضل شہید ہوئے۔
سی سی پی او نے بتایا کہ مظاہرین کے تشدد اور پتھرائوسے 74 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز بھی شامل ہیں۔ مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سے ایک مذہبی تنظیم کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج اور دھرنے جاری ہیں جبکہ متعدد شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:رنگ روڈ پر سفر کرنے والوں کے لئے بڑی خبر