مولانا فضل الرحمان سیاسی اتحاد کوسیاسی پارٹی نہ بنائیں، فیصل کریم کنڈی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے ضوابط سیاسی اتحادپرلاگونہیں ہوتے،مولانا پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے سیاسی اتحاد کوسیاسی پارٹی نہ بنائیں۔
فیصل کریم کنڈی نے مولانافضل الرحمان کی پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیسی منطق ہے پی پی کے استعفے حلال اورن لیگ کے استعفے حرام ہیں۔ن لیگ دوسری سیاسی جماعتوں پراپناایجنڈامسلط نہیں کرسکتی۔اکثریتی جماعت کاحق ہے کہ وہ ایوان بالاو زیریں میں اپنااپوزیشن لیڈرلائے۔پی ڈی ایم ایکشن پلان پرعملدرآمد نہ ہونے کاذمے دارکون ہے؟مولانافضل الرحمان بتائیں کس کے کہنے پرلانگ مارچ کواستعفوں سے نتھی کیا؟
انکا کہنا تھا کہ 2002میں پی پی کی اکثریت کے باوجود مولانافضل الرحمان اپوزیشن لیڈربنے۔قومی اسمبلی میں اکثریتی جماعت ہونے پراپوزیشن لیڈر کیلئے ن لیگ کی حمایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: احترام کا رشتہ نہ ہوتا تو میں بھی بتاتا کس کا باپ کون ہے،قمر زمان کائرہ