پی ڈی ایم سے علیحدگی۔۔۔ پیپلزپارٹی واٹس ایپ گروپ سے بھی آﺅٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پیپلز پارٹی کی جانب سے اپوزیشن اتحاد ( پی ڈی ایم ) کے عہدوں سے مستعفیٰ ہونے پر مسلم لیگ (ن) نے بھی ردعمل دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے پی ڈی ایم کے واٹس ایپ گروپ سے پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کو نکال دیا۔احسن اقبال نے پی ڈی ایم واٹس ایپ گروپ سے سینیٹر شیری رحمٰن، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور قمر الزمان کائرہ کو نکال دیا ہے۔ن لیگی رہنما نے پیپلز پارٹی لیڈر شپ کے ساتھ ساتھ اے این پی کے رہنما میاں افتخار کو بھی پی ڈی ایم واٹس ایپ گروپ سے آﺅٹ کردیا ہے۔
اس سے قبل پریس کانفرنس کے دوران پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمٰن نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو اپوزیشن اتحاد چھوڑنے کے فیصلے پر نظرثانی کے لئے کہا تھا۔
واضح رہے کہ حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس اب بھی موقع ہے ، آئے وضاحت دے۔ پی ڈی ایم عوام کے لئے بنایا گیا ہے جہاں عوام کی بات آتی ہے وہاں ذاتی مفادات نہیں دیکھنا چاہئے۔ ہم اب بھی پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو موقع دیتے ہیں کہ استعفوں کے حوالے سے اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں۔ پی ڈی ایم سے رجوع کریں، ہم ان کی بات سننے کو تیار ہیں اور مل کر شکایتیں دور سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :جو ملک میں ہورہا ہے ایسا تو کسی ورلڈ وار میں بھی نہیں ہوا، سندھ ہائیکورٹ