(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کالاہور کا دورہ ملتوی ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے دورے کے دوران رائےونڈ میں چھ سو گھروں پر مشتمل منصوبے کا افتتاح کرنا تھا۔منصوبے میں تاخیر کی وجہ سے وزیراعظم کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ لاہور دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
تاہم پروگرام کے مطابق وزیراعظم کل صرف سرگودھا کا دورہ کریں گے۔ عمران خان سرگودھا میں ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ سرگودھا میں 2000 گھروں پر مشتمل منصوبے کے پروگرام کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی کل لاہور سے سرگودھا پہنچیں گے اور وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی یوٹرن لینے کی روایت برقرار، پی پی 84 ضمنی انتخاب کیلئے امیدوار بدل دیا