پی ٹی آئی کی سیاسی مہم۔ حکومت نے بھی بڑا اعلان کردیا

Apr 13, 2022 | 09:54:AM

 (24 نیوز)تحریک انصاف کی جانب سے جلسوں کے اعلان پر حکومت نے بھی جلسے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن کا سال ہے ۔ عمران جس شہر میں جلسہ کریں گے ، ان کی جماعت وہاں اس سے بڑا جلسہ کرے گی جبکہ انہوں نے کابینہ کی تشکیل ایک دو روز میں ہونے کا عندیہ بھی دے دیا۔

رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ ملک میں جمہوریت، آئین اور انصاف کی بالادستی کیلئے  فارمیشن کمانڈرز کی کانفرنس کے بعد آنے والا اعلامیہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ 

 لیگی رہنما  کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی پاسپورٹ منسوخی کے پچھلے وزیرداخلہ کا ظلم تھا اور اسے فو اً بحال ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ  نوازشریف کو پاسپورٹ ملنا اور شہباز شریف کا شیروانی پہننا ہی عمران خان کے لیے سب سے بڑی سزا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف آج پشاور میں میدان سجائے گی

 رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میں نے خود ظلم برداشت کیا ہے اس لیے سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ ہم کسی کے ساتھ جھوٹے مقدمے بناکر ظلم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں پہلے بندہ پکڑتے تھے پھر جرم تلاش کرتے تھے لیکن  ہم کوئی شہزاد اکبر نہیں بٹھائیں گے جو لوگوں کو بے توقیر کرے۔

 یہ بھی پڑھیں:عید پر نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے اہم خبر جانیے

مزیدخبریں