شہباز گل اور شہزاد اکبر کا نام سٹاپ لسٹ سے نکالنے کا معاملہ ۔ عدالت کا نیا حکم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آبا دہائیکورٹ نےپی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل اور شہزاد اکبر کے حوالے سے ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ انہیں ہراساں نہ کیا جائے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہباز گل اور شہزاد اکبر کا نام سٹاپ لسٹ سے نکالنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے دونوں کے نام سٹاپ لسٹ سے نکالنے کا حکم امتناع میں توسیع کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی سیاسی مہم۔ حکومت نے بھی بڑا اعلان کردیا
عدالت نے حکم دیا کہ ڈی جی ایف آئی اے یقینی بنائیں کہ شہزاد اکبر ، شہباز گل کو ہراساں نہ کیا جائے ۔
عدالت نے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف آج پشاور میں میدان سجائے گی