شہباز گل اور شہزاد اکبر کا نام سٹاپ لسٹ سے نکالنے کا معاملہ ۔ عدالت کا نیا حکم جاری

Apr 13, 2022 | 11:50:AM

 ( مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آبا دہائیکورٹ نےپی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل اور شہزاد اکبر  کے حوالے سے  ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ انہیں  ہراساں نہ کیا جائے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہباز گل اور شہزاد اکبر کا نام سٹاپ لسٹ سے نکالنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ،  عدالت نے دونوں کے نام سٹاپ لسٹ سے نکالنے کا حکم امتناع  میں توسیع کر دی ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی سیاسی مہم۔ حکومت نے بھی بڑا اعلان کردیا

عدالت نے حکم دیا کہ ڈی جی ایف آئی اے یقینی بنائیں کہ شہزاد اکبر ، شہباز گل کو ہراساں نہ کیا جائے ۔

عدالت نے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے  سماعت پیر تک ملتوی کر دی ۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف آج پشاور میں میدان سجائے گی

مزیدخبریں