عید سےپہلے سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)سرکاری ملازمین کی سنی گئی، کے پی کے حکومت نے تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اور کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے مقرر کرنے کے بعد خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت نے بھی سرکاری ملازمین کیلئے ریلیف کا اعلان کردیا۔
خوشخبری !
خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کیلئے 15 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کا اعلان کرتا ہوں۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ہمیشہ اپ کے ساتھ ہے pic.twitter.com/MlSyYMkfUd
— Mahmood Khan (@IMMahmoodKhan) April 12, 2022
وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ محمود خان نے کہا کہ صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کی مد میں اضافہ کر دیا گیا، سرکاری ملازمین کو بنیادی تنخواہ پر 15 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاونس ملے گا, اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر کے فیصلے کا اطلاق بھی کر دیا گیا ، الاؤنس گریڈ 1 تا 19 کے ملازمین کو دیا جائے گا جس کا اطلاق یکم مارچ 2022 سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی سیاسی مہم۔ حکومت نے بھی بڑا اعلان کردیا
یاد رہےکہ اس سے قبل تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ حکومت نے گزشتہ ماہ وفاقی حکومت کی طرز پر صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کی مد میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے اعلان کیا تھا کہ صوبے کے سرکاری ملازمین کو 15فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاونس دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز گل اور شہزاد اکبر کا نام سٹاپ لسٹ سے نکالنے کا معاملہ ۔ عدالت کا نیا حکم جاری