وزیراعظم آفس میں بڑی تبدیلیاں

Apr 13, 2022 | 13:18:PM
وزیراعظم آفس میں بڑی تبدیلیاں
کیپشن: وزیراعظم آفس (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب نیوز) وزیراعظم آفس میں نئی ٹیم کی تشکیل کی تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں بیوروکریسی میں تقرروتبادلے بھی شروع  کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق  خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات 20 گریڈ کے ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ کا تبادلہ کرکے ان کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کردی گئی جبکہ پنجاب حکومت میں تعینات گریڈ 19 کے چودھری محمد علی رندھاوا کا تبادلہ کرکے ان کی خدمات وزیراعظم آفس کے سپرد کی گئی  ہیں۔

 گلگت بلتستان حکومت میں تعینات گریڈ 19 کے سُمیر احمد سید کا بھی تبادلہ کرکے ان کی خدمات وزیراعظم آفس کے سپرد  کی گئی ہیں،سیکشن افسر وفاقی تعلیم ڈویژن وسیم احمد کا تبادلہ کرکے انہیں وزیراعظم آفس میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کی گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرروتبادلوں کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم نے بڑا فیصلہ کرلیا