(24 نیوز) پی ٹی آئی کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی علیم خان نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کےامیدوار چوہدری پرویز الٰہی کیلئے کیلئےسوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔
تحریک انصاف کے منحرف رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ پرویز الہیٰ صاحب کو اپنی ہار نظر آر ہی ہے۔اُن کو پتہ چل چکا ہے کہ شکست اُن کا مقدر بن چکی ہےتو وہ بھونڈی حرکتوں پر آگئے ہیں۔
علیم خان نے کہا کہ حمزہ کے ساتھ میرا بہت ہی اچھا محبت اور عزت کارشتہ ہے۔ وہ میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں۔ایسی کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہوگی۔ 1/2
یہ بھی پڑھیں: عید سےپہلے سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
ق لیگ کا دعویٰ ہے کہ پرویز الٰہی ہی وزیراعلیٰ پنجاب بنیں گے اور ہمارے نمبرز پورے ہیں جبکہ متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس 202 ممبران موجود ہیں، اگر پرویز الٰہی اتنے پرامید ہیں تو اجلاس بلائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔اب علیم خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پرویز الٰہی کو اپنی ہار نظر آ رہی ہے، انہیں پتہ چل چکا ہے کہ شکست ان کا مقدر بن چکی ہے تو وہ بھونڈی حرکتوں پر اتر آئے ہیں۔
علیم خان نے ایک دوسری ٹوئٹ میں لکھا کہ پرویز الٰہی کو چاہیے کہ الیکشن میں میدان میں آئیں اور اپنی شکست کو تسلیم کریں۔
پرویز الہیٰ صاحب کو اپنی ہار نظر آر ہی ہے۔اُن کو پتہ چل چکا ہے کہ شکست اُن کا مقدر بن چکی ہےتو وہ بھونڈی حرکتوں پر آگئے ہیں۔ حمزہ کے ساتھ میرا بہت ہی اچھا محبت اور عزت کارشتہ ہے۔ وہ میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں۔ایسی کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہوگی۔ 1/2
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی سیاسی مہم۔ حکومت نے بھی بڑا اعلان کردیا