شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر روسی صدر کا ردعمل بھی آ گیا

Apr 13, 2022 | 14:09:PM

(ویب ڈیسک) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں قائم روسی سفارت خانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صدر ولادی میر پیوٹن نے پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کے لیے مبارک باد کا پیغام جاری کیا۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ آپ کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر خوشی ہوئی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ شہباز شریف پاکستان کی مزید ترقی وخوش حالی کے لیے کام کریں گے، آپ افغان مسئلے کے پائیدار حل اور پاک روس بہترین تعلقات کے لیے بھی اقدامات اٹھائیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم نے بڑا فیصلہ کرلیا  

مزیدخبریں