رینجر کی کارروائی ۔کراچی کا معروف بلیک میلر ایاز موتی والا گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی کے سب سے بڑے بلیک میلرایاز موتی والا کے خلاف رینجرز کا ایکشن، گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز نے چئیرمین آباد ایسوسی ایسشن آف بلڈرز کی جانب سے ڈی جی رینجرز کو لکھے گئے خط کی بنیاد پر کراچی کے معروف بلیک میلر ایاز موتی والا کو گرفتار کرلیا ہے۔رینجرز کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ ایاز موتی والا نے ہمارے کئی ممبرز کو ہراساں کیا،دھمکیاں دے کر بھتہ طلب کیا جاتا تھا،ایاز موتی والا خود کو سیکیورٹی فورسز کی خصوصی ٹیم کا حصہ بتاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی سیاسی مہم۔ حکومت نے بھی بڑا اعلان کردیا
چئیرمین آباد سدرن ریجن صفیان آڈیہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری درخواست ہے کہ ایاز موتی والا کو مثال بنایا جائے،کراچی کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والے کو سخت سزا دی جائے۔اس معاملے پر تاجربرادری اور آباد آپ کے ساتھ تعاون کریں گے۔ہم آپ کے شکرگذار ہیں اور ہمیشہ تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عید سےپہلے سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری