(24 نیوز) پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسی مہینے اس کیس کا فیصلہ محفوظ ہوجائے گا۔
الیکشن کمیشن کے باہر اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 11 اکاؤنٹ میں سے دو اکاؤنٹ کے دستاویزی ثبوت آگئے ہیں، دسمبر 2012 میں تحریک انصاف یہ اکاؤنٹ آپریٹ کررہی تھی، تحریک انصاف نے سراسر جھوٹ بولا، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔
بابر اکبر ایس نے کہا کہ آج پی ٹی آئی نے حتمی دلائل کی ابتدا کی ہے، پی ٹی آئی نے اپنے دلائل کو اگلی پیشی میں دینے کی درخواست کی، امید ہے 19 اپریل کو وہ اپنے دلائل مکمل کرلیں گے۔عمران خان کو 100 سال بھی دے دیں تو کامیاب نہیں ہوسکتا، پاکستانی معاشرے کے لئے اس سے زیادہ تباہ کن شخص کون ہوسکتا ہے، ہم پاکستان کے لئے لڑ رہے ہیں، عمران خان پاکستان سے لڑ رہا ہے۔
درخواست گزار بابر اکبر ایس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سینٹرل فنانس بورڈ نے چار ملازمین کو پیسے جمع کرنے کا کہا، چار خفیہ اکاؤنٹ میں ہنڈی اور دیگر ذرائع سے پیسہ آیا، ملازمین کے ذاتی اکاؤنٹ میں پیسہ آیا پھر اس کو چیک کے ذریعے نکالا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:تنخواہوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟ حکومتی وضاحت آ گئی
سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایف آئی اے پی ٹی آئی کے خفیہ اکاؤنٹ کی تحقیقات کرے، ملازمین کے اکاؤنٹ کو ڈونیشن کے لئے استعمال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: علیم خان نے پرویز الٰہی کیلئے اہم پیغام جاری کردیا