پی ٹی آئی کےمینارِ پاکستان پر جلسے کی تاریخ دوسری بار تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی نے لاہور میں مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کی تاریخ ایک مرتبہ پھر تبدیل کردی۔
تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نےسوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ 23 اپریل کوحضرت علیؓ کے یوم شہادت کے باعث مینارِ پاکستان پر ہونے والے عمران خان کے جلسے کی تاریخ کو تبدیل کر دیا گی.
فرخ حبیب نے جلسے کی تبدیل شدہ تاریخ بتاتے ہوئے لکھا کہ اب یہ جلسہ 24 اپریل بروز اتوار کو ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: تنخواہوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟ حکومتی وضاحت آ گئی
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا حکومت کے خاتمے کے بعد پہلا عوامی جلسہ آج پشاور میں ہوگا، جلسے کے لئے پشاور رنگ روڈ پر میدان سج گیا ہے اور تمام تر سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جو رات 9 بجے شروع ہوگا ۔
جلسے سے عمران خان اور اس کے علاوہ پارٹی کے دیگر قائدین بھی خطاب کرینگے ۔
یہ بھی پڑھیں: فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ؟ اکبر ایس بابرنےبڑا دعویٰ کردیا