عمران خان اسلام آباد کی کال کب دینگے؟ شیخ رشید نے بتا دیا

Apr 13, 2022 | 16:29:PM

(24 نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ  15 جون کی تاریخ دیتا ہوں، عمران خان اسلام آباد جانے کی کال دے گا ۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسے کیلئے عمران خان کی خصوصی دعوت پر پشاور آیا ہوں۔ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔ عمران خان کو جیل میں بھی ڈال سکتے ہیں۔وہ اصلی اور نسلی نہیں ہوتا جو برے وقت میں ساتھ نہ دیں۔

سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ  اوورسیز پاکستانیوں نے ری ایکشن ظاہر کیا، لوگ پاسپورٹ پھاڑ رہے ہیں۔نعرے نہیں لگنے چاہیے۔ ہمیں بھی فوج کے ساتھ غلط فہمیاں دور کرکے تعلقات بہتر کرنے چاہیئں۔عالمی طاقتیں عمران خان کی جان لے سکتی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:تنخواہوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟ حکومتی وضاحت آ گئی

شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمرا ن خان گردن اور آنکھ اٹھاکربات کرتے تھے۔چوروں کو اوپر لانا عالمی سازش ہے۔ملک میں یقینا ڈالروں کی بارش ہوگی۔دعوے کئے جارہےہیں کہ ہمارے ووٹوں سے حکومت بنی۔

حکومتی لوگوں کے منہ لوگ نہیں دیکھنا چاہتے ۔ جو منحرف ہوئے ہیں وہ کس منہ سے پاکستان میں سیاست کریں گے؟

یہ بھی پڑھیں: عید سےپہلے سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

مزیدخبریں