حمزہ شہباز ،علیم خان کے درمیان جھگڑا ؟حمزہ کا بیان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن )کے نامز د وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور علیم خان کے درمیان جھگڑے کی خبریں گردش کررہی ہیں، اس حوالے سے حمزہ شہباز کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ (ن) کے نامز د وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے اپنے اور علیم خان کے درمیان جھگڑے کی وضاحت کی، حمزہ شہباز نے ٹویٹ کیا کہ 'میرے اور علیم خان کے حوالے سے جو پروپگینڈہ کیا جا رہا ہے وہ بے بنیاد اور سراسر کسی کے تخیل کی پیداوار ہے۔ علیم خان بھائی اور سینئر سیاستدان ہیں۔ پنجاب میں واضح شکست دیکھ کر ایسی بے پر کی اڑائی جا رہی ہیں۔
میرے اور علیم خان صاحب کے حوالے سے جس جھوٹ کا پراپگینڈا کیا جا رہا ہے وہ بے بنیاد اور سراسر کسی کے تخیل کی پیداوار ہے۔ علیم خان صاحب محترم بھائی اور سینئر سیاستدان ہیں۔ پنجاب میں واضح شکست دیکھ کر ایسی بے پر کی اڑائی جا رہی ہیں۔
— Hamza Shehbaz Sharif (@HamzaSS) April 13, 2022
قبل ازیں حمزہ شہباز اور علیم خان کے درمیان ہونے والے اختلاف پر پرویز الہی کا ردعمل بھی آیا تھا۔تحریک انصاف اور ق لیگ کے متفقہ نامز د امیدوار وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علیم خان اور حمزہ شہباز کی آپس کی لڑائی سے میرا کیا تعلق ہے؟ عمران خان ن لیگ کا ہاضمہ خراب کرکے ہی دم لیں گے۔پرویز الہیٰ کا مزید کہناتھا کہ ہم کامیابی کے لئےپرامید ہیں،میں نے وزیراعلیٰ پنجاب بن کر آپ کے لئےبہت سے کام کرنے ہیں۔استعفوں کا فیصلہ پنجاب میں نہیں وفاق میں ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب۔۔حمزہ کی درخواست مسترد۔ہائیکورٹ کا16 اپریل کو ووٹنگ کرانے کا حکم