(24نیوز)تحریک عدم اعتمادسے ختم ہونیوالی عمران خان کی حکومت کے بعد استعفوں کی لہر جاری ہے۔سندھ خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان کے گورنر مستعفی ہو چکے ہیں اور اب بلوچستان کے گورنر ظہور آغا نے بھی استعفا صدر مملکت کو بھجوادیا ہے۔
اس طرں اب تک 4صوبوں کے گورنر عمران خان سے اظہار یکجہتی کر چکے ہیں۔اب صرف پنجاب کے گورنر باقی ہیں۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کی منتظر ہے اگر تحریک انصاف کے نامزد امید وار چودھری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ منتخب ہو جاتے ہیں تو غالب گمان یہ ہی ہے کہ موجودہ گورنر عہدے پر قائم رہیں گے ورنہ پنجاب کے گورنر عمر سر فراز چیمہ بھی مستعفی ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ 16اپریل کو وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا حکم دے چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔حمزہ شہباز ،علیم خان کے درمیان جھگڑا ؟حمزہ کا بیان آگیا
تحریک انصاف کا ایک اور بڑا رہنما عہدے سے مستعفی
Apr 13, 2022 | 18:39:PM