(24نیوز)پاکستان میں تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں اقتدار کی منتقلی کے بعد سے امریکا کی جانب سے خوش آئند بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔
بدھ کو پینٹا گان کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ سکیور ٹی اورسلامتی کے حوالے سے پاکستان کیساتھ مشترکہ مفادات ہیں ا سی طرح پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ اچھے ملٹری ٹو ملٹری تعلقات ہیں اورہمیں پوری امید ہے کہ پاکستان اورامریکا کے عسکری روابط جاری رہیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پاکستان کے اندرونی معاملات پر بیان بازی یا تبصرہ نہیں کریں گے، خطے میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے، پاکستان اور پاکستانی عوام خود دہشت گردی کے متاثرین میں شامل ہیں ۔ خطے میں سلامتی اور استحکام کے حوالے سے امریکا کے پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں۔
واضح رہے کہ پینٹاگون ر کی جانب سے یہ تبصرہ شہباز شریف کے وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے کے 2 روز بعد سامنے آیا ہے، جنہوں نے گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ کی ووٹنگ کے ذریعے معزول ہونے والے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جگہ لی ۔
یہ بھی پڑھیں۔حمزہ شہباز ،علیم خان کے درمیان جھگڑا ؟حمزہ کا بیان آگیا
پاک فوج سے تعلقات کیسے۔۔?۔۔ امریکا کا اہم بیان جاری
پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ نہیں کرینگے۔ پاک فوج سے اچھے تعلقات ہیں۔ترجمان پینٹا گان
Apr 13, 2022 | 19:10:PM