جنرل ( ر ) اسلم بیگ کی مبینہ جعلی آڈیو کے حقائق سامنے آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) جنرل ( ر ) اسلم بیگ کی مبینہ جعلی آڈیو کے حقائق سامنے آ گئے ۔ ایک آڈیو بیان میں جنرل (ر) اسلم بیگ نے آڈیو کو جعلی اور پاک فوج کے خلاف دشمن کی سازش قرار دے دیا ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف کا سوشل میڈیا پر آڈیو میسج فیک ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنرل (ر )اسلم بیگ نے اپنے آڈیو بیان میں کہا ہے کہ میرے حوالے سے فوج کے خلاف اور فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف جو مذموم اور بیہودہ بیانات فری میڈیا پر آ رہے ہیں، میں اسکی مذمت اور تردید کرتا ہوں ، انہوں نےکہا کہ فوج میری پہچان ہے اور میری شان ہے ، اس کا ایک ایک سپاہی ،ایک ایک افسر میرے لئے قابلِ احترام ہے، اس کے خلاف بات کرنا ، اسکی شان کے خلاف بات کرنا میرے لئے بداخلاقی تصور ہوتی ہے ۔سابق آرمی چیف نےکہا کہ اس فوج نے مجھے یہ پہچان دی ہے۔ جب تک اللہ نے زندگی دی ہے اسکی شان میں میرا دماغ ، میرا دل اور زبان حق بات کہتے رہیں گے ۔ انہوں نےکہا کہ ہماری فوج کے خلاف جو تحریک چل رہی ہے وہ ہمارے دشمنوں کی سازش ہے ۔جنرل (ر) اسلم بیگ نے کہا کہ فوج کے خلاف دشمنوں کی اس سازش کا حصہ نہ بنو ، اپنے پاک و صاف کردار اور عمل کو داغدار نہ بناؤ ۔ ایسی باتوں کو اللہ تعالیٰ پسند نہیں کرتا۔
دوسری جانب پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل (ر) اسلم بیگ کا سوشل میڈیا پر آڈیو میسج فیک ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا: 10ارکان کی رکنیت معطل ہونے کا امکان