(24نیوز)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جماعت نہم و دہم سائنس گروپ 2022 کے نئے ماڈل پیپرز جاری کردیئے۔
بورڈ کے مطابق پیپرز کا پہلا حصہ ایم سی کیوز، دوسرا مختصر جوابات اور تیسرا حصہ بیانیہ جوابات پر مشتمل ہوگا۔کراچی میٹرک بورڈ کے اعلامیے کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں سالانہ امتحانات 2022 میں ہونیوالے جماعت نہم و دہم کے امتحانی پرچہ جات کے نئے ماڈل پیپرز جاری کر دیئے ہیں۔چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں بورڈ کے ریسرچ سیکشن نے جماعت نہم و دہم کے پہلے مرحلے میں (سائنس گروپ)کے امتحانی پرچہ جات کے نئے ماڈل پیپرز جاری کئے ہیں، جس میں تمام مضامین کیلئے سینئر اور قابل اساتذہ کرام کی خدمات لی گئی ہیں۔
سیکریٹری بورڈ سید محمد علی شائق نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 2022 کیلئے پرچے کا پہلا حصہ 40 نمبرز کا کثیر الانتخابی سوالات (ایم سی کیوز)پر مشتمل ہوگا، دوسرا حصہ بھی 40 نمبرز کا مختصر جواب کے سوالات پر مشتمل ہو گا جبکہ تیسرا حصہ بیانیہ جواب کے سوالات پر مشتمل ہوگا جس کے 20 نمبرز ہوں گے۔ریسرچ سیکشن کے مطابق جنرل گروپ جماعت نہم و دہم کے ماڈل پیپرز بھی ایک ہفتے کے بعد جاری کردیئے جائیں گے، مستند معلومات اور ماڈل پیپرز بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کب آئے گا۔۔ا ہم شخصیت نے بتادیا
میٹرک کے امتحانات۔۔ نیا ماڈل پیپر جاری
Apr 13, 2022 | 22:36:PM