عمران خان اور زلفی بخاری بڑی مشکل میں پھنس گئے

18 کروڑ میں ہار کی فروخت پرعمران اور زلفی کیخلاف ایف آئی اے کی تحقیقات شروع

Apr 13, 2022 | 22:57:PM
ہار۔فروخت۔عمران۔زلفی۔ایف آئی اے۔تحقیقات
کیپشن: زلفی بخاری اور عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی آئے) نے بیرون ملک تحفے میں ملنے والے ہار کی مبینہ فروخت کے معاملے پر سابق وزیر اعظم عمران خان اورزلفی بخاری کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے تحفے میں ملنے والے ہار کی مبینہ فروخت کا الزام سامنے آنے کے بعد معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے ہار بیچنے کے الزامات کی تردید کردی ہے اس حوالے سے زلفی بخاری نے کہا کہ ہار بیچنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی نے کہا کہ ہار بیچنے سے متعلق کبھی کوئی بات نہیں ہوئی اور اس حوالے سے چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔مریم نواز نے شہباز شریف کو شاباش دیدی