اتحادی حکومت میں میرا وزیر خارجہ بننا میری پارٹی کیلئے ہضم کرنا مشکل ہوگا،بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت میں میرا وزیر خارجہ بننا میری پارٹی کیلئے ہضم کرنا مشکل ہوگا،لیکن میری پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی وہ پاکستان کے وسیع تر قومی مفاد میں کرے گی۔
امریکی ٹی وی چینل سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کریں گے کہ انہیں وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ میں وزیر خارجہ بنایا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی حکومتی اتحاد کی دوسری بڑی جماعت ہے اور وہی اس حوالے سے فیصلہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ان تمام جماعتوں کو جنہوں نے مل کر عمران خان کو شکست دی ہے، انہیں جمہوریت کی بحالی کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے، انہیں انتخابی اور معاشی اصلاحات کرنی ہوں گی۔ہم صاف اور شفاف انتخابات چاہتے ہیں اور اس مقصد کیلئے انتخابی اصلاحات ضروری ہیں، 2018 کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے جن پر نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی تنقید ہوئی۔ہم عمران خان کی طرح سلیکٹڈ نہیں بلکہ عوام کی نمائندہ حکومت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں چھوٹے چھوٹے فاشسٹ موجود ہیں جن کا اپنا ایک گروہ موجود ہوتا ہے، عمران خان بھی ایک ایسا ہی فاشسٹ ہے لیکن اس کی حمایت کو پاکستان کے عوام کی عمومی حمایت نہیں سمجھنا چاہیے۔ عمران خان پاکستان کے صرف 30 فیصد لوگوں کی نمائندگی کرتے ہیں جبکہ ہمارا حکومتی اتحاد 70 فیصد پاکستانیوں کا نمائندہ ہے۔
ان کا کہناتھا کہ پاکستان کو حال ہی میں وہی تجربہ ہوا جو امریکی عوام کو 6 جنوری کو ٹرمپ واقعے میں ہوا تھا،عمران خان نے آئینی بغاوت کی کوشش کی۔
"We absolutely want free and fair elections"@BBhuttoZardari, chairman of Pakistan People's Party, tells @beckycnn the Pakistani national assembly must first legislate electoral reforms after what he claims was a rigged election in 2018 before holding new elections. pic.twitter.com/W9oO8Hm7hJ
— Connect the World (@CNNConnect) April 13, 2022
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اراکین کے استعفےٰ نامنظور، نئی وجہ سامنے آگئی