موسم کی بدلتی صورتحال، اہم پیشگوئی سامنے آ گئی
ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں بارشیں ہونگی،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی،ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم ویک اینڈ سے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں بارشیں ہونگی،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے ،پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے،سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ویک اینڈ سے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں بارش ہو گی،15 اپریل کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا ، مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی و وسطی علاقوں تک پھیل جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان
15 اپریل شام سے 20 اپریل تک کشمیر ، گلگت بلتستان ، خیبرپختونخوا کے کے مختلف علاقوں میں آندھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، مری ، گلیات ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، چکوال اور جہلم میں بھی تیز ہواؤں اندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے ۔
17 اور 18 اپریل کو کرم، وزیرستان ، کوہاٹ ، کرک ، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان ، کوئٹہ ، بارکھان ، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ ، چمن ، پشین ، زیارت ، قلات ، مکران اور خضدار میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ، چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے ۔
17 اور 18 اپریل کو سکھر ، لاڑکانہ، جیکب آباد، ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر، لیہ ، بھکر ، خوشاب، میانوالی سرگودھا میں آندھی، تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں بھی آندھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،آندھی تیز ہواؤں کے باعث کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔
18 اور 19 اپریل کو موسلادھار بارشوں کے باعث چترال، دیر، سوات ، کوہستان، گلگت، بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا، بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دےدی گئی،ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آندھی/تیز ہواؤں اورژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں(بالخصوس گندم) اور کمزور انفرسٹرکچر کو نقصان کا خطرہ ہے،کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوےُ اپنے معمولات ترتیب دیں،شہری ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کرکے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔