(ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر گجرات میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد قتل جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
گجرات پولیس کے مطابق ڈنگہ میں دو گروپوں کے درمیان لین دین کے تنازعے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین بھائیوں سمیت 4 افراد قتل اور 4 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے: میکے جانے پر شوہر نے بیوی سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا
پولیس حکام نے بتایا کہ مہر گروپ کے افراد حاجی فضل سے پیسے لینے اسکے ڈیرے پر آئے جہاں تلخ کلامی پر فائرنگ شروع ہوگئی۔
حکام نے بتایا کہ قتل ہونے والوں میں فضل گروپ کا 53 سالہ محمد نواز، مہر گروپ کے 40 سالہ ناصر مہر، 30 سالہ صدام بٹ، 40 سالہ سجاد مٹھو بٹ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں حاجی فضل، احسان، اشفاق اور فیصل شامل ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔