سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) اینٹی کرپشن کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کیخلاف درج مقدمات کی بنا پر گرفتاری کاخدشہ۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے سردار عثمان بزدار کیخلاف درج مقدمات پر انکوائریز کی تفصیل کیلئے عثمان بزدار کی درخواست پر سماعت کی جس میں ڈی جی اینٹی کرپشن اور حکومت کو فریق بنایا گیا۔ ہائیکورٹ نے سردار عثمان بزدار کو 17 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: پریکٹس اینڈ پروسیجربل2023 کیخلاف درخواستوں پر سماعت
دوران سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار کہاں ہے؟ اگردرخواستگزارکوگرفتاری کاخدشہ ہےتوپیش ہوکرعبوری ضمانت کرائے، جس پر وکیل عثمان بزدار نے جواب دیا کہ چیک کرلیتا ہوں کہ وہ کہاں ہے۔
عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری دیا اور 17 اپریل کو جواب بھی طلب کر لیا۔ اس کے علاوہ اینٹی کرپشن کوعثمان بزدارکیخلاف تادیبی کارروائی نہ کرنیکافوری حکم دینےکی استدعامسترد کر دی۔