ڈیجیٹل لینڈنگ ایپلی کیشنز کی وائٹ لسٹ شائع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کلیم اختر)ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل لینڈنگ ایپلی کیشنز وائٹ لسٹ شائع کر دی۔
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اپنی ویب سائٹ پر ، گوگل کی پاکستان میں ڈیجیٹل قرض دینے والی ایپس کے لیے پالیسی میں تبدیلی کے بعد، ڈیجیٹل قرض دینے والی موبائل ایپس کی وائٹ لسٹ شائع کر دی ہے۔
یہ وائٹ لسٹ31 مئی 2023 سے گوگل کے لیے ریگولیٹر کی منظور شدہ ایپس کو پلے اسٹور پردستیاب کرنے سے پہلے ان کی توثیق کرنے کے لیے ریفرنس پوائنٹ کے طور پر کام کرے گی۔ ایس ای سی پی کی جانب سے کسی ایپ کی منظوری یا مسترد ہونے پر فہرست کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
وائٹ لسٹ میں لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانشل کمپنیوں کی منظور شدہ ایپس کے نام شامل ہیں۔اس کے علاوہ ایسی لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانشل کمپنیوں کی ایپس جو 27 دسمبر 2022 سے کام کر رہی تھیں اور سرکلر 15 کے تحت طے شدہ تقاضوں کے مطابق مطلوبہ سائبر سیکیورٹی سرٹیفیکیشن کے ساتھ منظوری کے لیے درخواست دے چکی ہیں ، ان کے نام بھی اس لسٹ میں شامل ہیں ۔پاکستان ٹیلیکمیونیکیشن اتھارٹی کی منظور شدہ سائبر سیکیورٹی فرم سے سرٹیفیکیشن اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ایپس کو صارفین کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں ہے ۔
ضرور پڑھیں :مالی فراڈ کرنیوالی 40 غیر قانونی ایپس بند
سرکلر 15 ڈیجیٹل قرض دینے کے معیارات تعین کرتاہے، جن میں ڈیٹا کی رازداری اورقرض لینے والوں کی فون بک یا فوٹو گیلریوں تک رسائی پر پابندی کو یقینی بنانے کے لیے مناسب سائبر سیکیورٹی اقدامات اور کنٹرولز کا تعین شامل ہیں۔
ایس ای سی پی ڈیجیٹل قرض دینے والی نان بینکنگ فنانشل کمپنیوں کو تلقین کرتا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کےریگولیٹری ردعمل سے بچنے کے لیے سرکلر 15میں بیان کردہ تقاضوں کے مطابق جلد از جلد اپنی ایپس کی منظوری کے لیے مطلوبہ دستاویزات جمع کرائیں۔ قرض دہندگان کو بھی آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی ڈیجیٹل قرض دینے والی ایپ سے قرض لینے سے پہلےایس ای سی پی کی وائٹ لسٹ سے ایپ کی قانونی حیثیت کی تصدیق کرلیں۔