(ویب ڈیسک)گالیاں دینے والا کون تھا؟اداکارہ عائشہ عمر نےچہ مگوئیوں پر وضاحت پیش کردی۔
حال ہی میں عائشہ عمر نے فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا تھا کہ وہ 8 سال تک ایک ایسے شخص کے ساتھ رشتے میں تھیں جو انہیں دن رات گالیاں دیتا تھا تاہم جب بات جسمانی تشدد پر پہنچی تو انہوں نے اس شخص سے ہر قسم کا تعلق ختم کردیا۔عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ اس شخص سے تقریباً ان کی بات پکی ہوچکی تھی۔
ضرور پڑھیں :شاہ رخ خان کی بیٹی کو کاسمیٹک کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر بننے پر مبارک باد
اداکارہ کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ ان کا نام مرحوم نور جہاں کے پوتے سکندر رضوی سے جوڑنے لگے، ماضی میں اکثر عائشہ کا نام سکندر کے ساتھ جوڑا جاتا رہا۔عائشہ عمر نے انسٹاگرام اسٹوری پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تمام قیاس آرائیوں کی تردید کردی ہے۔
عائشہ عمر نے لکھا کہ میں نے پوڈکاسٹ میں جس گالم گلوچ کرنے والے شخص کا ذکر کیا وہ شخص سکندر رضوی بالکل نہیں ہے بلکہ ایک خاندانی دوست کا بیٹا ہے جس کا میڈیا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
عائشہ عمر نے اپنے مداحوں سے گزارش کی کہ اس معاملے میں سکندر رضوی اور ان کے خاندان کو شامل نہ کیا جائے۔