جدہ ائیرپورٹ پر رمضان المبارک میں مسافروں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی

Apr 13, 2023 | 16:16:PM
جدہ ائیرپورٹ پر رمضان المبارک میں مسافروں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی
کیپشن: انتظامیہ نے کہاہے کہ’ ٹرمنل ون، شمالی اور حج ٹرمنل کے ذریعہ گزشتہ پیر تک 13 ہزار پروازوں کی آمد ہوئی ہے۔
سورس: سبق میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ یکم رمضان سے اب تک 20 لاکھ مسافروں نے سفر کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہاہے کہ’ ٹرمنل ون، شمالی اور حج ٹرمنل کے ذریعہ گزشتہ پیر تک 13 ہزار پروازوں کی آمد ہوئی ہے۔
’اس دوران سامان اور بیگز کی تعداد 1.15 ملین تھی جن کا مجموعی وزن 16 ہزار ٹن تھا‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’رمضان کے آخری عشرے میں زیادہ مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں‘۔


انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مسافروں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کیلئے تمام شعبے بہرین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں‘۔