(24 نیوز )ہالینڈ پارلیمنٹ میں بم کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری عمارت کو خالی کرا لیا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’رائٹر‘‘کے مطابق بلڈنگ میں بم کی اطلاع اسلام مخالف سیاستدان جیرٹ ولڈرس نے دی تھی، جن سے نامعلوم شخص نے یہ کہا کہ ان کے نام سے پارلیمنٹ ہاوس کے میل روم میں ایک پیکٹ آیا ہے جس میں بم ہے ۔
رپورٹ کے مطابق بم کی اطلاع پر ڈچ پولیس نے فوری طور پر بلڈنگ کو خالی کرا دیا اور میل روم کی تلاشی لی تو جیرٹ ولڈرس کے نام سے آنے والے باکس سے صرف ایک ٹیڈی بھالو برآمد ہوا، پارلیمنٹ کو خالی کروانے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ نے پارلیمنٹ میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ہیگ کے ڈاؤن ٹاؤن ایریا میں پولیس کی تحقیقاتی ٹیموں کی جانب سے چند گھنٹوں کی تلاشی اور پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈلیور ہونے والے پیکٹ کا جائزہ لینے کے بعد لوگوں کو دوبارہ عمارت میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔